غوث علی شاہ کی پیرپگاڑا سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

غوث علی شاہ کی پیرپگاڑا سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے مستعفی صدر سید غوث علی شاہ نے مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگاڑا سے کنگری ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی بالخصوص سندھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر پگاڑا نے غوث علی شاہ کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ دریں اثناءپیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے بھی پیر پگاڑا سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پیر پگاڑا نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، سکیورٹی فورسز پر حملے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن اور دیگر مسائل کے حل کے لئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کراچی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے سید غوث علی شاہ سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ یہ اپیل مسلم لیگ (ن) ضلع غربی کراچی کے مرکزی آفس پراچہ چوک شیر شاہ میں منعقدہ اجلاس میں کی گئی۔ اجلاس میں شریک رہنماﺅں اور کارکنوں نے کہا کہ سندھ میں کارکن غوث علی شاہ کے علاوہ کسی اور کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ خطاب کرتے ہوئے ضلع غربی کے قائم مقام صدر ایاز خان آفریدی نے کہا کہ عہدیداران اور کارکناں اپنے ذاتی اختلافات بھلاتے ہوئے ےکجہتی کا مظاہر ہ کریں اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو بھر پور کامیاب کریں۔