حملوں میں تیزی کے سبب نیٹو سپلائی بند ہونے کا خدشہ

کراچی (خصوصی رپورٹ) حملوں میں تیزی کے سبب نیٹو سپلائی بند ہونے کا خدشہ ہے۔ اُمت کے مطابق عسکریت پسندوں نے جدید ہتھیار اور نئے طریقے اختیار کرلئے۔ سکیورٹی اداروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود کنٹینرز کا تحفظ ممکن نہیں رہا۔ جانی و مالی نقصانات سے دوچار ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے، مستقبل قریب میں طورخم روڈ کی بجائے بلوچستان کے روٹ پر حملے بڑھنے کا امکان ہے۔