-عمران خان کی بار بار سندھ آمد سے پیپلز پارٹی کو مشکلات
کراچی (رپورٹ: شہزاد چغتائی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بار بار سندھ آمد نے پیپلز پارٹی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت خوف کا شکار دکھائی دیتی ہے کیونکہ اس وقت صرف تحریک انصاف ہی سندھ میں پیپلز پارٹی کو چیلنج کر رہی ہے دوسری جماعتیں خاموش ہو کر بیٹھ گئی ہیں۔ سندھ کے دیہی علاقوں میں پیپلز پارٹی کا راج ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ کوئی جماعت سندھ میں اس کو للکارے۔ اس تناظر میں پیپلز پارٹی نے جہاں تم وہاں ہم کی پالیسی بنائی ہے۔