-کراچی: عدالت نے 4 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا
کراچی(صباح نیوز)کراچی میں عدالت نے 4 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیج دیا۔ منگل کوجوڈیشل مجسٹریٹ غربی سلمان امجد صدیقی نے گرفتار 4 بھارتی ماہی گیروں کو 14روز کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔سلمان امجد صدیقی نے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار جینا، جگدیش، برت، سنجے اوردیپ کو 14روز کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدور میں غیرقانونی طور پر داخل ہوکر مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا ۔