کراچی میں پیپلز پارٹی، متحدہ کے کارکنوں سمیت 3افراد قتل

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکنوں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک عورت نے نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن 35 سالہ معصوم علی کو کٹی پہاڑی کے علاقے میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں بند ہوگئیں۔ بغدادی میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے کارکن 45 سالہ اختر حسین کو قتل کر دیا۔ بغدادی مےں ہی نامعلوم افراد نے ہندو نوجوان 26 سالہ نتھو ولد رام داس کو قتل کر دیا۔