کراچی، کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیالیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

کراچی، کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیالیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس نے کلفٹن کے علاقے توحید کمرشل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے آصف اقبال نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزم ایس ایچ او شفیق تنولی کے بھائی نوید تنولی سمیت گلشن اقبال ڈی سیون بس حملے میں بھی ملوث ہیں جبکہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ انیس سو چورانوے میں مبینہ ٹاون تھانے پر بھی حملہ کیا تھا جس میں ملزم کے دوساتھی اور ایک پولیس اہلکارجاں مارے گئے تھے۔