شاہزیب قتل کیس ، شاہ رخ جتو ئی نے ضما نت کیلئے مچلکے جمع کرا دیئے
کراچی (وقائع نگار)شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ میں ضمانت کے لئے مچلکے جمع کرادیئے ۔بدھ کو شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ضمانت کے لئے مچلکے جمع کرائے۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات نکالنے کو غیر سرکاری تنظیموں نے چیلنج کررکھا ہے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے درخواستیں قابل سماعت قراردیتے ہوئے چاروں ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے۔عدالت عظمی کے احکامات پرملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا ہے۔