کراچی: کھارا پانی پینے سے مزدور کے 2 بچے ہلاک

کراچی (این این آئی) ملیرکے علاقے کنڈ جھنگ موئیدان کے میئن گوٹھ میں کھارا پانی پینے کے باعث مزدور کے دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے۔ اپنے دو بیٹوں کو بچانے کیلئے بوڑھا باپ گوٹھ میں کندھوں پر بچوں کی لاشیں لئے مدد کیلئے پکارتا رہا۔ علاقہ میں سوگ چھا گیا۔