کراچی: فرانسیسی قونصل خانے پر احتجاج کا مقدمہ 60 افراد کےخلاف درج

 کراچی: فرانسیسی قونصل خانے پر احتجاج کا مقدمہ 60 افراد کےخلاف درج

کراچی (آن لائن)کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے کے باہر احتجاج کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا۔ کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے کے باہر احتجاج کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی کلفٹن فدا حسین کے مطابق 50 سے 60 نامعلوم افراد کیخلاف درج اس مقدمے میں اقدام قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مظاہرین میں 50 سے 60 نقاب پوش افراد ایسے تھے جو تصادم کا باعث بنے۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی کا ذکر تو ہے لیکن دہشتگردی کی دفعات شامل نہیں کی ہےں۔
کراچی/مقدمہ