پی آئی اے کے طیارے کو میلان ایئرپورٹ پراتار لیا گیا،ٗپروازآج پہنچے گی

کراچی (این این آئی)پی آئی اے کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث میلان ایئرپورٹ پر پرواز کے فوری بعد اتار لیا گیا، پرواز انیس گھنٹے تاخیر کے بعد (آج) اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچے گی۔ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے طیارے کو فنی خرابی کے بعد میلان ایئرپورٹ سے پرواز کے فوری بعد واپس اتار لیا گیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون فائیو زیرو جو میلان سے براستہ پیرس اسلام آباد آ رہی تھی میں پرواز کے فوری بعد فنی خرابی کی وجہ سے میلان ایئرپورٹ پر اترنا پڑا۔پرواز کی اسلام آباد آمد انیس گھنٹے تاخیرکے بعد (آج) اتوار کی صبح تین بجے متوقع ہے۔ اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز پی کے سیون ایٹ فائیو میں چار گھنٹے، کراچی سیاسلام آباد پی کے تھری سکس ایٹ کی روانگی میں 4 گھنٹے جبکہ جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے سیون تھری ٹو میں دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔