انسپکٹر شفیق تنولی خود کش حملہ کیس، تین ملزموں کی شناخت پریڈ

کراچی(نوائے وقت نیوز)انسپکٹر شفیق تنولی خود کش حملہ کیس کی جوڈیشل جج کی عدالت میں سماعت ہوئی ،دوران سماعت ملزمان ندیم خان، عابد علی اور نور الرشید کو پیش کیا گیا۔ شناخت پریڈ کے دوران عینی شاہد نے تینوں ملزمان کو شناخت کر لیا۔ انسپکٹر شفیق تنولی 2014میں خود کش حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔