کراچی: شاہ لطیف ٹائون کے قریب پولیس موبائل اور ٹرالر میں تصادم، 11 اہلکار زخمی
کراچی (نوائے وقت نیوز) شاہ لطیف ٹائون کے قریب پولیس موبائل اور ٹرالر میں ٹکر کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق پولیس اہلکار رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر جا رہے تھے۔ شاہ لطیف ٹائون کے قریب غلط سمت سے آنے والے ٹرالر نے پولیس موبائل کو ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں لطیف، مجاہد، معشوق، زاہد، فرحان، عرفان شاہ، رحمان، ساجد، صدام حبیب شامل ہیں۔