کراچی: بلاول ہاوس چورنگی کے قریب ہنگامہ آرائی، گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں بلاول ہا¶س چورنگی کے قریب احتجاج کرنے والے افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور پولیس کی موجودگی میں مسلح افراد نے کھلے عام اسلحے کی نمائش کی نجی ٹی وی کے مطابق مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے ڈرائیور کو زخمی کر دیا اور قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے۔ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ ادھر رہنما پیپلز پارٹی اختر جدون نے بلاول ہا¶س چورنگی پر پرامن احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اختر جدون کا کہنا تھا اعلیٰ قیادت نے ملاقات کے لئے آج جمعرات کو طلب کیا ہے۔ دوسری طرف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے اگر اختر جدون کو ٹکٹ نہ دیا گیا تو تیل کی سپلائی روک دیں گے۔