سندھ میں دس جماعتی اتحاد میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر معاملات طے، کئی امیدواورں کے نام فائنل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں دس جماعتی اتحاد میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر معاملات طے پا گئے۔ پیر پگاڑا کی زیرصدارت اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام نشستوں پر مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیشتر نشستوں پر مشترکہ امیدواروں کے نام بھی فائنل کر لئے گئے۔ جن نشستوں پر اختلافات ہیں ان کے فیصلے کا اختیار پیر پگاڑا کو دے دیا گیا۔