آمنہ جنجوعہ نے مشرف کیخلاف احتجاجی مہم کا اعلان کردیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) آمنہ جنجوعہ نے مشرف کیخلاف احتجاجی مہم کا اعلان کر دیا۔ امت کے مطابق 19 اپریل سے مختلف شہروں میں مظاہروں کے دوران سابق صدر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جائیگا۔ وکلاءساتھ چھوڑ گئے، سیاستدان بتائیں وہ مشرف کیساتھ ہیں یا مظلوموں کے حامی، ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ جنجوعہ نے کہا مشرف کیخلاف کئی برس سے جاری احتجاجی مہم ختم نہیں کی۔