کراچی میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا

کراچی میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا

ڈینگی مار اسپرے مہم کا آغاز ڈی سی او کراچی محمد حسین سید نے کیا۔ اس مہم میں روزانہ چالیس گاڑیاں صبح اور شام میں کراچی کے مختلف علاقوں میں اسپرے کریں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او کراچی کا کہنا تھا کہ ہم نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی تمام لیکجز کو فوری طور پر درست کروائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹی گورنمنٹ کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے الگ وارڈز بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ محمد حسین سید کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈینگی کا وائرس پنجاب کے مقابلے میں نہایت کم ہے