کراچی: عیسائی مبلغین دھوکے سے سادہ لوح مسلمانوں کو مرتد کرنے لگے

کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی میں عیسائی مبلغین نے سادہ لوح مسلمانوں کو عرصہ سے مرتد کرنے کا سلسلہ جاری ر کھا ہوا ہے‘ ایک رپورٹ کے مطابق عیسائی مبلغین ہر سال اکتوبر میں وائے ایم سی اے گراونڈ کراچی میں ”شفائیہ پروگرام“ منعقد کرتے ہیں جہاں ملک بھر بالخصوص اندرون سندھ اور کراچی سے مصیبت کے مارے‘ بےروزگار اور بیمار مسلمانوں کو بہانے سے لایا جاتا ہے۔ جن سے یہاں ایک فارم پُر کرایا جاتا ہے اور پھر اس شخص سے اگلے برس کے پروگرام تک رابطہ رکھا جاتا ہے۔ عیسائی مشنری وقفے وقفے سے ملاقاتیں کر کے بائبل کی تعلیمات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں اور حضرت عیسیٰؑ کے معجزات بتاتے ہیں‘ جب وہ شخص موم ہو جاتا ہے تو اسے آئندہ کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ وہاں اندھے دیکھنے‘ لنگڑے لولے چلنے اور گونگے بولنے لگتے ہیں اور یہ سب حضرت عیسیٰؑ پر یقین رکھنے سے ہوتا ہے‘ آپ بے شک ہمارے مذہب کو نہ مانیں لیکن معجزات دیکھنے میں کیا حرج ہے۔ عیسائی مشنری مسائل کا شکار افراد سے ایسے تعاون کرتے ہیں کہ وہ متاثر ہو جاتا ہے۔ ایک عیسائی مبلغ کے مطابق رواں برس تقریباً 4 ہزار افراد کو عیسائی بنایا گیا ہے۔ دو درجن سے زائد این جی اوز کراچی میں عیسائیت کی تبلیغ کر رہی ہیں۔ ان کا کراچی میں ایک باقاعدہ تبلیغی مرکز بھی زیر تعمیر ہے‘ اس پروگرام کو امریکہ‘ برطانیہ‘ کینیڈا‘ سوئٹزر لینڈ‘ جرمنی‘ اٹلی اور جنوبی کوریا سے باقاعدہ فنڈز ملتے ہیں۔