وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے ڈی جی رینجرز اورآئی جی سندھ کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں کسی طرح کی بھی رعایت نہ دی جائے۔ وزیراعلٰی سندھ نے متاثرہ علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی نفری اور گشت بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔