’’میرے باپ کی توبہ‘‘ جو دوسرا سوال کروں‘ عرفان اللہ مروت، صوبائی وزیر کے اسمبلی میں طویل جواب سے گھبرا گئے

کراچی (ثناء نیوز) میرے باپ کی توبہ میں آئندہ کوئی دوسرا سوال نہیں کروں گا۔ یہ بات پیر کو مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان اللہ خان مروت نے سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اس وقت کہی، جب وزیر اوقاف عبدالحسیب نے ان کے ضمنی سوال پر بہت دیر تک جواب دیتے رہے۔ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا مروت صاحب کے ابھی مزید دو ضمنی سوالات باقی ہیں، جس پر عرفان اللہ خان مروت نے کہا میرے باپ کی توبہ دوسرا سوال کروں۔ سنیئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو ہمیں کہتے ہیں کہ ہم ضمنی سوال پر زیادہ بات نہ کریں وہ دوسری طرف بھی توجہ کریں۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا وزیر کا یہ حق ہے کہ ارکان کی تسلی کے لئے تفصیلی جواب دے۔