شمالی وزیرستان آپریشن‘ پوری قوم پاک فوج کےساتھ ہے ،ثروت اعجاز قادری

شمالی وزیرستان آپریشن‘ پوری قوم پاک فوج کےساتھ ہے ،ثروت اعجاز قادری

کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ظالمان کے خلاف آپریشن پی ایس ٹی کے موقف کی تائید ہے،پاک فوج کی ملک کی سلامتی کےلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،فوج نے ہر مشکل دور میں ملک کی سلامتی کےلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں ،شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ،پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور دہشتگردوں سے نفرت کا اظہار کرنے کےلئے سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں ریلیاں ،سمینار،جلسے منعقد کئے جائیں گے،ملک کی اکثریت امن پسند عوام اہلسنت ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ہر قسم کی قربانی دینے کےلئے تیار ہے ،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن دہشتگردی سے نجات کی نوید ہے ،اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے خلاف حکومتی طاقت کا استعمال عوام اہلسنت کے دیرینہ مطالبے کا پورا ہونا ہے ،کارکنان دہشتگردوں کے مکروہ چہروں کو عوام میں بے نقاب کریں ،عوام میں دہشتگردی کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہر محب وطن کا قومی فریضہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فوج کے بلند حوصلوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ،پوری قوم فوج کے ساتھ ہے حکومت نے آپریشن کے فیصلے میں تاخیر کی مگر فیصلہ ملک و قوم کے مفا دمیں ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے دہشتگرد بار بار پاکستان کے آئین کو چیلنج کررہے تھے آئین و قانون کی بالادستی کے نفاز اور عوام کو دہشتگردوں سے نجات دلانے کےلئے آپریشن ملک کی سلامتی کےلئے سنگ میل ثابت ہوگا،انہوں نے کہاکہ جو سیاسی جماعتیں دہشت گردوں کو مظلوم اور بے گناہ سمجھ رہی ہےں وہ بتائیں کہ 60ہزار پا کستانیوں کو طالبان اور شدت پسندوں نے کس جرم میں شہید کیا ؟اگر سیاسی اور بعض نام نہاد مذہبی جماعتوں نے اس بار بھی اپنا سیاسی بازار چمکانے کے لئے شور شرابہ کیا تو عوام ان کا سوشل بائیکا ٹ کریں گے ۔