سمندری طوفان سے متاثر 35ہزار خاندان حکومتی امداد کے منتظر ہیں‘حلیم عادل شیخ

سمندری طوفان سے متاثر 35ہزار خاندان حکومتی امداد کے منتظر ہیں‘حلیم عادل شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پی آر ایف کے رضا کاروں کے ہمراہ ٹھٹھہ اور سجاول کا دورہ کرینگے جہاں سمندری طوفان سے متاثرہ لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔ مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ اور پی آر ایف کے رضاکاروں سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ اور سجاول میں سمندری طوفان سے متاثرہ 35ہزار خاندان بے یارو مددگار حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔کیٹی بندر ،کھاروچھان، شاہ بندر ،جاتی ،نانور،گھوڑاباری اور دیگر سینکڑوں علاقوں میںنظام زندگی درہم برہم ہے جبکہ حکومت چیف منسٹر ہاﺅس میں میٹنگوں میں مصروف ہے ۔متاثرہ لوگوں کے پاس کھانے پینے کے ساتھ سر چھپانے کے لیے شیلٹر بھی موجود نہیں ہےں ۔جن مال مویشیوں کی وجہ سے ان کا گزر اوقات ہوتا تھا کئی کئی فٹ پانی کی وجہ سے وہ دودھ دینے سے بھی قاصر ہیں۔ امید تو یہ کی جارہی تھی کہ ٹھٹھہ اور سجاول کے یہ دونوں اضلاع VIVP,s کے اضلاع تصور کیئے جاتے ہیں ہر کوئی یہ سمجھ رہا تھا کہ چند گھنٹوں میں ہی بہت سا امدادی سامان اور متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے سندھ حکومت پہنچ جائے گی مگر معاملہ اس کے برعکس نکلا ہے لوگ اس وقت شدید کرب میں مبتلا ہیں۔ حکومت نے ہمیشہ کی طرح سندھ کی عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا چھوڑ رکھا ہے۔ اس موقع پر پی آر ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جی آر بلوچ،شمس جوکھیو،ملک عاطف اور دیگر موجود تھے ۔ پی آر ایف کی ٹیم نے حلیم عادل شیخ کو ٹھٹھہ اور سجاو ل کے دورے سے متعلق آگاہ کیااور لوگوں کی مشکلات کا تذکرہ کیا۔
حلیم عادل شیخ