ایم کیو ایم پاکستان طاہرالقادری کے دھرنے میں شریک نہیں ہوگی
کراچی (خصوصی رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد گذشتہ دنوں طاہرالقادری کی اے پی سی سے بھی اچانک واپس آگیا تھا۔