ایس ایس پی راؤ انوار خود کش حملہ میں بال بال بچے
کراچی (نوائے وقت نیوز) ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی پر خود کش حملہ‘ 2 دہشت گرد ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ملیر کے ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی پر خود کش حملہ ہوا ہے جس میں راؤ انوار محفوظ رہے۔ ایس ایس پی انوار بکتر بند گاڑی میں سوار تھے۔ دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کراچی حملے کے نتیجے میں 2 حملہ آور ہلاک 4 پولیس اہلکار زخمی۔ حملے میں پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ سکیورٹی کے پیش نظر راؤ انوار بکتر بند گاڑی میں سفر کرتے ہیں۔