حفاظتی انتظامات میں غفلت کیسے ہوگئی سندھ حکومت تحقیقات کرے ز رداری

حفاظتی انتظامات میں غفلت کیسے ہوگئی سندھ حکومت تحقیقات کرے ز رداری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری نے حضرت لعل شہبا قلندر کے مزار پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اعلیٰ سطحی طور پر تحقیقات کرے کہ حفاظتی امور میں غفلت کیسے ہوئی۔ انہوں نے پارٹی کے منتخب نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ہسپتالوں میں پہنچیں اور زخمیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے خون کے عطیات دیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اولیااللہ کے مزار پر حملہ کرکے معصوم انسانوں کو خون میں نہلانے والے وحشی درندوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہداکے ورثا سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ آصف علی زرداری نے شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قلندر لعل شہباز کے مزارپردھماکہ بزدلانہ عمل ہے، جائے وقوعہ پر فوری ریسکیو آپریشن شروع کرکے زخمیوں کا بہتر علاج کیا جائے۔
آصف زرداری