سانحہ لعل شہباز حکومت سندھ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ فنکشنل لیگ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) درگاہ لعل شہبازقلندر پر دھماکہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اتنے بڑے سانحے کے بعد پیپلز پارٹی کی کارکردگی عوام کے سامنے کھل کرسامنے آگئی ہے سیکورٹی کی ناکامی کا ذمہ دار کون ہے پورے ملک میں ہونے والے دھماکوں کی جاری لہر میں سیکورٹی تھریٹ کی اطلاعات کے باوجود حفاظتی اقدامات کا نہ ہوناباعث تشویش ہے دہشت گردوں نے صوفیاکرام کی سرزمین سندھ دھرتی کو لہولہان کردیا ہے پاکستانی قوم حالت جنگ میں ہیں ایسے حالات میں حفاظتی اقدامات نہ کرنے میں صوبائی حکومتوں کی مسلسل عدم دلچسپی ایک سوالیہ نشان ہے تڑپتے سسکتے زخمیوں کو بر وقت طبی امداد کی عدم فراہمی حکومتی بے حسی کی انتہا ہے سندھ حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کیا زخمی انتظار کرتے رہے ان مظلوم اور معصوم شہدا کا خون حکومت سندھ کے سر پر ہے کہ اگر وفاقی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتی تو ہم کو ایسے سانحات کا منہ نہیں دیکھنا پڑتا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اور حر جماعت نے ہمیشہ ملکی بقا اور سلامتی کے لیے پیر پگارا کی قیادت میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور آی¿ندہ بھی ہم پورے ملک اور سندھ کے عوام کی حفاظت کے لیے سر پر کفن باندھ کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کے لیے قومی سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریڑی نواب راشد علی خان نے سانحہ درگاہ لال شہباز قلندر کے شہدا ¿ کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ¿ کیا اس موقع پر آغا صدر موسی خیل ، چوہدری ظفراللہ ، زاہد شاہ ، ریحان میمن ، عدنان دیسوالی ، سہیل سلاوٹ ، شاہ زیب میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔
فنکشنل لیگ