پاکستان میں رونماہر برائی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ نہیں: کیمرون منٹر

 پاکستان میں رونماہر برائی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ نہیں: کیمرون منٹر


کراچی(غزالہ فصیح) پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی سفیر کو وائسرائے سمجھنے کا تصور میرے لئے تکلیف دہ رہا۔ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات باہمی عزت پر استوار ہونے چاہئیں وہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز گفتگو کے سیشن میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی سمجھتے ہیں انہوں نے جانی قربانیاں زیادہ دیں جبکہ امریکیوں کا خیال ہے ہم نے زیادہ پیسے دیئے اس کی بجائے یہ غور کرنا چاہئے کہ حاصل کیا ہوا؟ کیمرون منٹر نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان صرف امریکہ کے لئے نہیں لڑ رہا۔ اس کے اپنے لئے بھی ضروری ہے کیمرون منٹر نے حاضرین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا پاکستان میں رونما ہونے والی ہر برائی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ نہیں۔ انہوں نے کہا خود امریکہ میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ پر آپریشن میں جھگڑے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام جمہوریت اور کرپشن کے خاتمے کے لئے جب تک خود کھڑے نہیں ہونگے کوئی مدد نہیں کرے گا۔
کیمرون منٹر