شہرقائد لہولہو، خون کے پیاسوں کوآج بھی چین نہیں آیا، بے رحم ٹارگ کلرزنے روشنیوں کے شہرمیں آٹھ افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردئیے۔

خبریں ماخذ  |  کرائم رپورٹر
شہرقائد لہولہو، خون کے پیاسوں کوآج بھی چین نہیں آیا، بے رحم ٹارگ کلرزنے روشنیوں کے شہرمیں آٹھ افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردئیے۔

کراچی کے علاقے سائٹ میٹروویل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔لانڈھی زمان آباد میں بھی فائرنگ سے ایک شخص چل بسا جبکہ ماڑی پوڑمیں اسکول کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد ہوئی، لاش کوسول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت منیرکے نام سے کی گئی، سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون ڈی میں مزاحمت پرفائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ ادھرکھارادرمیں کتیانہ اسپتال کے قریب سے دوافراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ملیرصالح محمد گوٹھ اورکورنگی زمان آباد سے دوافراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب ملیرجناح اسکوائر اورجہانگیرآباد میں نامعلوم افراد نے دوگاڑیاں بھی جلا ڈالیں۔