ایران گیس منصوبے میں تاخیر کی وجہ کرپٹ حکمراں ہیں ،وردگ

ایران گیس منصوبے میں تاخیر کی وجہ کرپٹ حکمراں ہیں ،وردگ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تحریک استقلا ل کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ ایران سے گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر کی وجہ کرپٹ حکومت ، کرپٹ بیوروکریسی اور کرپٹ سیاستدان ہیں کیونکہ امریکہ نے ان سب معاہدوں میں کمیشن کھانے کا عادی کردیا ہے یہ بات انہوں نے جنرل سیکرٹری سندھ محمد ظفر اقبال ایڈووکیٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ نے چند ملکی اور غیر ملکی ایجنٹوں سے ملکر بلوچستان میں بدامنی پیدا کر رکھی ہے۔