گورنر سندھ کا شہدائے آرمی پبلک اسکول کو خراج تحسین
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد زبیر نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی تیسری برسی پر شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانی نے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد کردیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اسکول کے بچوں نے اپنی جان قربان کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قوم ان کی اس عظیم قربانی کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتی اور ان بچوں کی عظیم قربانی قوم کو ہمیشہ یاد رہے گی۔