کراچی: آج بھی پر تشدد کارروائیوں میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی. پولیس کی سپرہائی وے پر کارروائی, دو غیرملکی باشندوں کو حراست میں لےلیا۔

کراچی: آج بھی پر تشدد کارروائیوں میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی. پولیس کی سپرہائی وے پر کارروائی, دو غیرملکی باشندوں کو حراست میں لےلیا۔

کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاون نمبر پانچ بس اسٹاپ کےقریب نامعلوم افراد نےفائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، مقتول کی شناخت رضا کےنام سے ہوئی ہےجبکہ زخمی ہونےوالوں میں فرحان اور مزمل شامل ہیں۔ ادھر پاک کالونی دھوبی گھاٹ کےقریب سےلاش برآمد ہوئی، مقتول منشیات کا عادی تھا اور نشےکی زیادتی کےباعث ہلاک ہوا۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ شیرشاہ پنکھا ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ادھر کراچی پولیس نے پشاور سےآنےوالی بس پر چھاپہ مار کر دو غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئےنامعلوم جگہ منتقل کردیا، پولیس کے مطابق دونوں باشندے ازبک یا تاجک لگتے ہیں۔