پیپلز پارٹی کی جانب سے نواز شریف کے میڈیا ٹرائل کے خلاف21 دسمبر سے سندھ میں مظاہروں کا اعلان

کراچی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سندھ کے صدر راجہ انصاری نے پیپلز پارٹی کی جانب سے نوازشریف کے میڈیا ٹرائل کے خلاف 21 دسمبر سے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا‘ 23 دسمبر کو کراچی‘ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار راجہ انصاری نے گلشن حدید میں منعقدہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سندھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔