کراچی: ٹارگٹ کلنگ جاری‘ ایم کیو ایم کے رکن سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (ثناءنیوز) ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات میں سیاسی تنظیم کے کارکن سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں بھائی جان چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے احسان اور اورنگی ٹاﺅن کے علاقے علی گڑھ محلہ کے سیکٹر ون بی میں ایم کیو ایم کارکن 28 سالہ عاصم عالم جاں بحق ہو گیا صدر کے علاقے گلزار حبیب محمد کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ اصغر علی جاںبحق ہو گیا جبکہ لیاقت آباد نمبر چار کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شاہنواز اور محمد احمد زخمی ہو گئے۔