کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریڑی بیرسٹر صلاح الدین نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو پھرحکومت چند دن نہیں ٹھہر سکے گی ۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریڑی بیرسٹر صلاح الدین نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو پھرحکومت چند دن نہیں ٹھہر سکے گی ۔

کراچی بار کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ پرویز مشرف نے آٹھہ برس حکومت کی، جبکہ تین نومبر کے غیرآئینی اقدامات کے بعد صرف آٹھہ ماہ ہی نکال سکے، اگر موجودہ حکومت نے عدلیہ پر شب خون مارا تو اس کے پاس چند گھنٹے یا چند دن ہی ہوں گے، اُنہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے اپنی پریس کانفرنس میں عدلیہ اور حکومت کے درمیان موجود مسائل سلجھانے کے بجائے مزید الجھادیئے ہیں ۔ کراچی بار کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کس نے ذوالفقارعلی بھٹو کی موت اور پرویز مشرف کی حکومت آنے پر مٹھائیاں تقسیم کی تھیں ۔