کراچی: ڈینگی سے متاثرہ لڑکی انتقال کرگئی، رواں سال اموات کی تعداد 4 ہوگئی

کراچی: ڈینگی سے متاثرہ لڑکی انتقال کرگئی، رواں سال اموات کی تعداد 4 ہوگئی

کراچی (این این آئی) کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ لڑکی انتقال کرگئی۔ شہر میں رواں سال ڈینگی سے یہ چوتھی موت ہے۔ نجی ہسپتال کے ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق کورنگی کی رہائشی ڈینگی وائرس کی مریضہ افروز کو 3 روز قبل عباسی شہید ہسپتال سے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔