کراچی میں کانگو وائرس کا مزید ایک کیس رپورٹ، رواں برس 5اموات ہو چکیں

کراچی(نمائندہ نوائے وقت) شہر میں ڈینگی کے بعد کانگو وائرس کا مرض بھی سامنے آچکا ہے۔ رواں برس کراچی میں اب تک کانگو سے پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اے ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا چھٹا کیس، پینسٹھ سالہ زرینہ سول ہسپتال میں زیر علاج ہے۔