نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 2 روز بعد بھی 15 پولیس افسران نے چارج نہیں چھوڑا

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 2 روز بعد بھی 15 پولیس افسران نے چارج نہیں چھوڑا

کراچی (نوائے وقت نیوز) بے ضابطہ ترقیوں پر تنزلی کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 2 روز بعد بھی 15 سے زائد پولیس افسران نے اب تک چارج نہیں چھوڑا۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی بنائے گئے اکرم ابڑو اینٹی کرپشن سکھر تعینات ہیں ڈی ایس پی بنائے گئے عبدالوقار کرائم برانچ کراچی تعینات ہیں۔ ڈی ایس پی بننے والے ارشاد رضا سیہڑ بدستور پی ایس ٹو آئی جی سندھ کام کر رہے ہیں۔