قیدیوں کا فرار:چیف جسٹس سندھ نے پولیس کی رپورٹ مسترد کر دی

قیدیوں کا فرار:چیف جسٹس سندھ  نے پولیس کی رپورٹ مسترد کر دی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیر عالم نے قیدیوں کے فرار کیس میں پولیس کی رپورٹ مسترد کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات سینئر افسر سے کرانے کا حکم دیا ہے ۔