جعلی ڈگری پر اہل ہونیوالے محمد خاں جونیجو وزیراعلی سندھ کے معاون مقرر منظور وسان کو محکمہ جیل بھی دیدیا گیا

جعلی ڈگری پر اہل ہونیوالے محمد خاں جونیجو وزیراعلی سندھ کے معاون مقرر منظور وسان کو محکمہ جیل بھی دیدیا گیا

کراچی (آن لائن+ این این آئی) سندھ حکومت نے عام انتخابات میں جعلی ڈگری پر نااہل ہونیوالے محمد خان جونیجو کو وزیراعلیٰ سندھ کا معاون مقرر کردیا جبکہ 5 معاون خصوصی بھی مقرر کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خاں نے محمد خان جونیجو کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا معاون مقرر کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ واضح رہے محمد خان جونیجو نے 11 مئی کے عام انتخابات میں جام مدد علی کو شکست دی تھی تاہم الیکشن کمیشن محمد خان جونیجو کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر انہیں نااہل قرار دیا تھا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ضیاءالحسن لنجار، وقاص ملک، وقار مہدی، امتیاز حسین ملاح اور راشد ربانی کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا ہے۔ علاوہ ازیںسندھ کے وزیر معدنیات و معدنی ترقی اور اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ منظور وسان کو جیل خانہ جات کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے۔ پہلے بھی یہ محکمہ ان کے پاس تھا لیکن انہوں نے یہ محکمہ واپس کردیا تھا۔ ایک بار پھر انہیں جیل خانہ جات کا وزیر بنادیا گیا ہے۔