بلال شیخ پر خود کش حملے کی تحقیقات کےلئے 6 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم قائم

بلال شیخ پر خود کش حملے کی تحقیقات کےلئے 6 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم قائم

 کراچی(کرائم رپورٹر) حکومت سندھ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے چیف سکیورٹی افسر بلال شیخ پر خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے چھ رکنی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی جبکہ وزارت داخلہ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خصوصی تحقیقات ٹیم میں آئی ایس آئی، آئی جی، ایم آئی، سپیشل برانچ اور سی آئی ڈی پولیس کے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے بدھ 10 جولائی کو گرومندر کے قریب خود کش دھماکے میں بلال شیخ سمیت 4 افراد جاں بحق اورایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔