کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری مزید 5افراد کو قتل کر دیا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات جاری ہیں اور مزید 5افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ماڈل کالونی میں مسلح افراد نے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے مرکزی رہنما حافظ احمد بخش ایڈووکیٹ کو فائرنگ کرکے اس کے ڈرائیور احمد بخش سمیت قتل کر دیا گیا۔ عوامی کالونی تھانے کی حدود لانڈھی 84کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مہاجر قومی موومنٹ کا کارکن 38سالہ صابر جبکہ لانڈھی 86میں کامران ولد نذیر ہلاک ہو گیا۔ رضوی تھانے کی حدود گولیمار کے قریب مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن کو قتل کر دیا گیا۔ ملیر سٹی تھانے کی حدود جناح روڈ سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ قائد آباد میں سادہ لباس میں مسلح افراد نے مسلم لیگ ق کے کارکن محمد فاروق عرف لغاری کو اغوا کرلیا۔