کراچی : نجی ائیر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی (آئی این پی) نجی ائیر لائن کی پرواز 549حادثے سے بال بال بچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز شارجہ سے کراچی آرہی تھی کہ عین وقت رن وے پر اترنے سے پہلے جہاز میں خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے جہاز کے پہیے نہیں کھل پائے اور جہاز آدھے گھنٹے تک فضا میں چکر لگاتا رہا اور اس دوران پائلٹ نے جہاز کو اتارنے کے لیے تین بار کوشش کی لیکن ناکام ہوئے لیکن چوتھی بار پائلٹ جہاز کو رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہو گئے اور جہاز حادثے سے محفوظ رہا۔