کارکنوں کی ہلاکتوں پر متحدہ کا حکومت سندھ کے خلاف واویلا قابل مذمت ہے‘ تاج حیدر

 کارکنوں  کی ہلاکتوں  پر متحدہ     کا حکومت سندھ    کے خلاف    واویلا    قابل مذمت  ہے‘ تاج  حیدر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کارکنان کی ہلاکتوں پر سندھ حکومت کو مورد الزام ٹھہرانے اور ناکام قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کو یاد دلایا ہے کہ دور آمریت میں جب سندھ میں وزارت داخلہ متحدہ قومی موومنٹ کے پاس تھی تو کراچی کی سڑکوں پر 12مئی کو پچاس سے زائد مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی تھی جس کے دھبے آج تک متحدہ قومی موومنٹ اپنے دامن سے صاف نہ کر سکی۔ کراچی میں کارکنان کی ہلاکتوں پر متحدہ قومی موومنٹ کبھی ایجنسیوںاور پولیس کو مورد الزام ٹھہراتی ہے تو کبھی طالبان دہشت گردوں کو ذمہ دار گردانتی ہے اور پھر یکایک سندھ حکومت کے پیچھے پڑجاتی ہے۔