پی آئی اے میانمار سول ایوی ایشن کی بھی نادہندہ نکلی

کراچی (نوائے وقت نیوز) میانمار سول ایوی ایشن نے پی آئی اے سے 52ہزار یورو کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ائر لائن نے میانمار کی فضائی حدود استعمال کرنے کے واجبات ادا نہیں کئے۔ پی آئی اے میانمار کی سول ایوی ایشن کی بھی نادہندہ ہو  گئی۔ پی آئی اے پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہے۔