پیپلز پارٹی غریبوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے‘ وزیر اعلیٰ

 پیپلز پارٹی  غریبوں کی خدمت پر یقین رکھتی  ہے‘ وزیر اعلیٰ

کراچی(وقائع نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لوگوں کی بغیر کسی رنگ و نسل غریبوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے چاروں صوبوں کے ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مقبول سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک و قوم کو ایسا متفقہ آئین دیا جس کے تحت تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی میں عرصہ دراز سے رہنے والے تمام پرامن پختون  برادریوں کوتمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کو آئین میں دیئے گئے حقوق کا بھی تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ان کی سماجی ، معاشی ، تعلیمی ،پروفیشنل اور کاروباری ضروریات کا بھی خیال رکھے گی۔  انہوں نے یہ بات  وزیراعلیٰ ہائوس میں پی پی خیبر پختونخواہ کے وفد بشمول کراچی میں رہنے والے دیگر پختونوں کے نمائندوں کے ساتھ خیبرپختونخواہ  کے لئے شریک چئیرمین پی پی کے سیاسی مشیر اور سابق ایم این اے نور عالم کے سربراہی میں ملاقات کے موقعہ پر کہی ۔ ملاقات میں پی پی کی نائب چئیرمین محترمہ شیریں رحمان بھی موجود تھیں ۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی وقار مہدی ، راشدربانی ، سابق وزیرلعل بخش بھٹو اور پی پی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کے اراکین کی جانب سے نشاندہی کئے گئے درپیش مسائل سے متعلق ان کے معاونین خصوصی  وقار مہدی ، راشد ربانی اور پی پی کے رہنما لعل بخش بھٹو بطور اراکین کے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی ہے اوررہنمائوں سے کہا وہ بھی کمیٹی میں شمولیت کے لئے اپنی جانب سے نام پیس کریں تاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایات کے تحت  پختونوں کو درپیش مسائل اور تکالیف کو فوری تدراک ہوسکے۔