واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کو مکمل فعال رکھا جائے‘ ہاشم رضا زیدی

واٹر ٹیسٹنگ  لیبارٹری  کو مکمل فعال   رکھا جائے‘ ہاشم  رضا   زیدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی  نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز افتخار احمد خان ، چیف انجینئر بلک سکندر علی زرداری ، نور محمد چوہان دیگر افسران کے ہمراہ ٹھٹھہ کینجھر جھیل چیلیہ، ہالیجی کنڈیوٹ ،گجور ریگولیٹر، گھارو کا 6گھنٹے تفصیلی دورہ کیا ، دورہ کے دوران  انہوں نے چیلیہ کے مقام پر پانی کے نمونوں کے تجزیہ کے لئے  قائم کی جانے والی واٹر بورڈ کی جدید ترین لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ماہر ماحولیات ڈاکٹر محمد احسان صدیقی نے کینجھر جھیل سے پانی کے نمونے لینے اور ان کا تجزیہ کرنے اور دیگر اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چیلیہ میں قائم لیبارٹری میں کینجھر جھیل ، منچھر جھیل ، کے بی فیڈر ، اور مختلف مقامات سے روزمرہ کی بنیاد پر حاسل کئے گئے  پانی کے نمونوں کا تجزیہ کررہی ہے۔ ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی  نے اس موقع پر واضح ہدایات دیں کہ اس لیبارٹری کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور 24گھنٹے K.B  فیڈر اور کینجھر جھیل سے آنے والے پانی کے نمونے حاصل کئے جائیں اور ان کی ٹیسٹنگ (تجزیہ ) باقاعدگی سے   وقفہ وقفہ سے جاری رکھی جائے  تاکہ اگر کسی بھی وقت پانی میں Toxicٰٓ یا کسی بھی قسم کے زہریلے مادہ کی آمیزش کا پتا چلے تو اس کا فوری تدارک کیا جائے۔