عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے پولیس افسروں نے دبئی کے ویزے لگوا لئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے پولیس افسران نے دبئی کے ویزے حاصل کر لئے۔ پولیس کے مطابق وزارت داخلہ کے احکامات کا انتظار ہے۔ 27 جنوری تک ملزم کو تحویل میں لے سکتے ہیں۔ رینجرز حکام بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ دبئی جائیں گے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم دبئی جانے کیلئے تیار ہے۔
ویزے