رینجرز 20 جنوری سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف آپریشن شروع کریگی

رینجرز 20 جنوری سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف آپریشن شروع کریگی

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں پانی کی کمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، اس کی بڑی وجہ شہر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس بتائے جاتے ہیں۔ رینجرز نے 20 جنوری سے ان ہائیڈرینٹس کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کئی غیرقانونی ہائیڈرنٹس کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے پانی کی کمی واقع ہورہی ہے۔  ترجمان سندھ رینجرز 20 جنوری سے غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرے گی تاکہ متاثرہ لوگوں کو ان سے نجات دلائی جاسکے۔ واضح رہے کہ کورنگی،سعید آباد او ربلدیہ ٹائون میں پانی کے بحران کے باعث  ہزاروں گھرانوں کو  مشکلات کا سامنا ہے  جس کی وجہ سے  مذکورہ علاقوں میں ڈیڑھ سے دو ماہ بعد پینے کے پانی کی فراہمی ممکن نہیں  علاقے کے لوگوں کے  مطابق علاقے میں غیر قانونی ہائیڈرینٹس کی بہتات ،  والو آپریشن کا  کوئی  نظام  نہ ہونے  اور پانی کی  غیر  منصفانہ تقسیم کے باعث علاقے کی بعض آبادیوں میں قحط کی صورتحال   پیدا ہوگئی ہے او رلوگوں کا گذارہ  صرف مہنگے  داموں خریدے  گئے  ٹینکروں پر ہورہا ہے۔