ڈی جی رینجرز کی صدارت میں اجلاس، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

ڈی جی رینجرز کی صدارت میں اجلاس، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی میں رینجرز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی بھی مرتب کی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے موثر طور پر نمٹا جاسکے۔ اجلاس میں آئی جی پولیس سندھ ایڈیشنل آئی جی کراچی‘ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی‘ حساس اداروں کے سربراہوں اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔