کراچی:ٹریفک و دیگر حادثات میں 2 بچوں سمیت 10 جاں بحق

کراچی:ٹریفک و دیگر حادثات میں 2 بچوں سمیت 10 جاں بحق

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیں ٹریفک و دیگر حادثات میں دوبچوں سمیت10 افراد ہلاک ہوگئے۔ مزید براں گارڈن کے علاقے میں ایک کار تیز رفتاری کے باعث لیاری ایکسپریس وے پل سے نیچے جاگری ۔ کار میں سوار4 افراد ہلاک ہوگئے۔ جن میں سے 3 کی شناخت کلیم‘ محمد صالح اور فیض کے ناموں سے ہوئی ہے۔ نیو کراچی میں صبا سینما کے نزدیک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان29 سالہ راشد ولدرحمت خان ہلاک ہوگیا۔ ناتھا خان گوٹھ کے نزدیک ریلوے لائن عبور کرنے والا26 سالہ نوجوان ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگیا۔ ملیر سٹی کے علاقے میں بھی نوجوان تیز رفتارٹرک سے کچل کر ہلاک ہوگیا کورنگی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار30 سالہ عمیر ہلاک ہوگیا منظور کالونی میں گیس ویلڈنگ کی دکان میں پانی کے زیر زمین ٹینک میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس سے دکان میں کام کرنے والا لڑکا 11 سالہ یاسر ہلاک ہوگیا جبکہ ریکسر لین میں مکان کی دیوار گرنے سے 12 حسیب ہلاک ہوگیا۔