مستحکم آئوٹ لک: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے پاکرا کی ’’اے اے‘‘ ریٹنگ حاصل کرلی

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی(پاکرا) نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی) کو طویل مدتی ‘AA’ ریٹنگ دی ہے جو کہ سال2016 کی پی این ایس سی کی(AA -) ریٹنگ میں اضافے کا باعث بنے گی۔ پی این ایس سی کو رواں برس قلیل مدتی ریٹنگ (A1+)تقویض کی گئی تھی جبکہ سال2016میں بھی پی این ایس سی کی قلیل مدتی ریٹنگ (A1+) ہی تھی، پاکرا کی جانب سے پی این ایس سی کی آؤٹ لک کو بھی مستحکم قرار دیا گیا ہے۔